۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اجمیر

حوزہ/آپ اسلامی ممالک پر نظر ڈالیں تو اس کا اندازہ ہو جائے گا کہ ہندوستان کس حد تک محفوظ ہے ۔ کتنا پر سکون ہے۔ ہماری طاقت ہندو اور مسلم اتحاد ہے جس کے لیے دنیا میں ہندوستان کی نظیر دی جاتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق/ہندوستان سب سے محفوظ ملک ہے، جس میں مسلمانوں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں،۔ دنیا پر نظر ڈالیں تو اس کا فرق معلوم ہو جائے گا- ہماری مذہبی آزادی اور سیکولر کردار دنیا کے لیے ایک مثال ہے- ہم کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ملک مسلمانوں کے لیے محفوظ نہیں ہے- کسی ایک شخص کی را ئے کو ملک کے مسلمانوں کی سوچ نہیں مانا جاسکتا ہے-

ان خیالات کا اظہار درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین حاجی سید سلمان چشتی نے کیا جو آر چے ڈی لیڈر عبدالباری صدیقی کے بیان کی مذمت کررہے تھے۔

جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک مسلمانوں کے لیے غیر محفوظ ہو گیا ہے۔ ملک میں مسلمانوں کے لیے ماحول خراب ہے۔ اس لیے میں نے بیرون ملک پڑھنے والے اپنے بچوں سے کہا ہے کہ وہ ملک واپس نہ آئیں۔

عبدالباری صدیقی نے کہاکہ'میرا ایک بیٹا ہارورڈ یونیورسٹی میں پڑھتا ہے اور ایک بیٹی لندن اسکول آف اکنامکس سے پاس آؤٹ ہے۔ ملک میں مسلمانوں کے لیے ماحول کو دیکھتے ہوئے ہم نے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں سے کہا کہ وہ وہاں جاب کریں۔ شہریت ملے تو لے لو۔ اب ہندوستان میں اچھا ماحول نہیں ہے۔ پتہ نہیں تم لوگ برداشت کر پاؤ گے یا نہیں۔

درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین حاجی سید سلمان چشتی نے اس بیان کو افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ یہ ذاتی رائے ہوسکتی ہے مگر ہندوستانی مسلمانوں کی آواز نہیں ہو سکتی۔

ان کا اپنا کوئی تجربہ ہوسکتا ہے لیکن اس کو تمام مسلمانوں کا رائے نہیں کہا جاسکتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ عوامی طور پر سب محفوظ ہیں ہندوستان سے زیادہ محفوظ ملک مسلمانوں کے لیے کوئی اور نہیں ہوسکتا ہے۔

حاجی سید سلمان چشتی نے کہا کہ آپ اسلامی ممالک پر نظر ڈالیں تو اس کا اندازہ ہو جائے گا کہ ہندوستان کس حد تک محفوظ ہے ۔ کتنا پر سکون ہے۔ ہماری طاقت ہندو اور مسلم اتحاد ہے جس کے لیے دنیا میں ہندوستان کی نظیر دی جاتی ہے۔

سید سلمان چشتی نے مزید کہا کہ وہ ایسی باتیں ذاتی طور پر کہہ سکتے ہیں ،ان کی رائے عام مسلمانوں کی رائے نہیں ہوسکتی ۔ ہم اس رائے کو قبول نہیں کرسکتے ۔ میں دنیا کے اسی ممالک میں درگاہ شریف کی نمائندگی کر چکا ہوں لیکن میں جانتا ہوں کہ ہندوستان سے بہتر سرزمین کوئی اور نہیں ہوسکتی ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .